Monday, November 23, 2009

Funeral of Jafri Shaheed.




سید ابوالحسن جعفری شہید کی نماز جنازہ محلہ مروی ہا میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت نے اس حقیقت کو عیاں کیا ہے کہ جعفری شہید کسی ایک فرقے یا جماعت یا نظریئے سے نہیں بلکہ انسانیت پر یقین رکھتے تھے جن کی اعلیٰ اقدار کو بڑھانے کے لئے انہوں نے اپنی تمام زندگی وقف کر رکھی تھی۔ اللہ تعالیٰ جل جلالہ جعفری شہید کے صدقے ہمارے درجات بلند فرمائے۔ ہماری مشکلات آسان فرمائے۔ ملک میں جاری خونریزی اور فسادات ختم ہوں۔ پشاور پھر سے شاد و آباد ہو جائے۔ رونقیں لوٹ آئیں لیکن ہم جعفری شہید کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے جس کے خون سے اس چمن میں بہار آئے گی۔ انشا اللہ ضرور آئے گی۔

No comments:

Post a Comment